ملک کے سیکولر آئین کے تحفظ کیلئے سیکولرفورسیس کے اتحاد کو ناگزیر بتاتے
ہوئے جسٹس راجندر سچر نے آج کہا ہے کہ ہندوستان کو ہندو راشٹربنانے کی کوشش
کی جارہی ہے اور 2019میں اگر آر ایس ایس کی خواہش کے مطابق کامیابی مل گئی
تھی تو وہ ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے کا اعلان کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہندو
راشٹر بنانے کی کوشش ہندوستان کی سالمیت، یکجہتی کیلئے ایک بڑی خطرہ ثابت ہوگا۔انسٹی ٹیوٹ آف ابجیٹکیو اسٹڈیز کے زیر اہتمام کلکتہ میں منعقد سیمینار کے
باہر یواین آئی سے بات کرتے ہوئے سچر کمیٹی کے سربراہ رہے جسٹس راجندر
سچرنے کہا کہ ہندوستان کے کسی بھی شہری کو ملک کے تئیں وفاداری ثابت کرنے
کی ضرورت نہیں ہے ۔